تازہ تر ین

بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلین کھلاڑیوں کا عبرتناک انجام

میلبورن(ویب ڈیسک)آسٹریلوی میڈیا کا دعوی ہے کہ بال ٹمپرنگ میں ملوث آسٹریلیا کے تینوں کھلاڑیوں کو اب تک کی سب سے بڑی سزا دے دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بال ٹمپرنگ کرنے کے جرم میں کپتان اسٹیواسمتھ اور اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال اور بین کرافٹ پر 9ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر دو سال تک ٹیم کی قیادت بھی نہیں کر سکیں گے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے بارے میں کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس کا با قاعدہ اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔تینوں کھلاڑی جنوبی افریقہ سے آسٹریلیا کے لیے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل ساوتھ افریقہ کے ساتھ جاری ٹیسٹ سیریز کے میچ میں بینکروفٹ سر عام بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے ،کیمرے میں جب بال ٹمپرنگ کے مناظر دکھائے گئے تو فیلڈ امپائر نے بھی بینکروفٹ سے اس بارے میں پوچھا لیکن بینکروفٹ نے معاملے کی سنگینی کو پہلے ہی بھانپ لیا تھا اور بال ٹمپر کرنے والی ٹیپ کو جیب سے نکال کر انڈر وئیر میں ڈال دیا تھا۔جب فیلڈ امپائر نے جیب سے ٹیپ نکالنے کا کہا تو انہوں نے جیب سے رومال نکال کر کہا کہ یہ میری عینک کو صاف کرنے کے لیے ہے لیکن بینکروفٹ کی چوری کیمرے میں بند ہو گئی تھی۔جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سٹیو سمتھ اور بینکروفٹ نے اپنا جرم تسلیم کر لیاتھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain