لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ہونے والی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی جس کے ملکی حالیہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی جب کہ اس دوران چوہدری نثار نے انہیں اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دوران گفتگو چوہدری نثار کو کہا کہ انہیں پارٹی کے ساتھ چلتے رہنا چاہیے۔ شریف شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی کا اثاثہ ہیں، حالات آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ کئی ماہ سے پارٹی قیادت سے ناراض تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اہم مشاورتی اجلاسوں میں شرکت کرنا چھوڑ دیا تھا۔