تازہ تر ین

پی ٹی وی حملہ کیس، عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنما عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عمران خان نے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ضروری کام کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان اور دیگر رہنماں کو حاضری سے استثنی دے دیا اور سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain