تازہ تر ین

کامران اکمل قومی ہیڈکوچ کے نارواسلوک پرمایوس

لاہور( این این آئی) قومی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ساری توجہ فنٹس اور کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر بارے کچھ نہیں کہہ سکتا اس بارے وہ خود ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔ ایک سکول کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ سلیکٹرز،کوچ اور کپتان جس طرح کی کارکردگی چاہتے ہیں وہ دکھائی ہے ۔جب اللہ کی مرضی ہو تو کوئی کسی کو نہیں روک سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ میں میڈیا میں آنے والی خبروں کی بجائے اپنی توجہ فٹنس اور کارکردگی پرمرکوز رکھتا ہوں ۔ انہوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بارے وہ خود ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain