تازہ تر ین

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے شائقین کی نیشنل اسٹیڈیم ا?مد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین میچز پر مشتمل سیریز کا ا?خری میچ رات ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا، سیریز میں گرین شرٹس کو پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے اور اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں بھی بند کردی گئیں۔ڈالمیا، ایکسپو سینٹر اور کار ساز سے اسٹیڈیم جانے والا راستہ بند کر دیا گیا جب کہ آغا خان اسپتال سے اسٹیڈیم جانی والی سڑک بھی کنٹینرز لگا کر بند کی گئی ہے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار رکھے گی تاہم شکست کی صورت میں ا?سٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ا?سٹریلیا کو بھی 126 پوائنٹس حاصل ہے تاہم گرین شرٹس بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے سرفراز الیون کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی مہمان ویسٹ انڈیز کو شکست دینا ہوگی۔سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بالتریب 143 اور 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain