لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان پنجاب اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف نے پنجاب سے مخالفین کی 3 وکٹیں ایک ساتھ اڑا لیں۔ پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے سردار شہاب، آزاد رکن احسن فتیانہ اور مسلم لیگ (ق) کے رکن احمد شاہ کھگہ شامل ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی احسن ریاض فتیانہ بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے۔ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کردیا ۔ احسن ریاض فتیانہ اپنے ساتھ تین اراکین اسمبلی بھی لے اڑے ۔ممبر صوبائی اسمبلی احسن ریاض فتیانہ گذشتہ الیکشن 2013میں مسلم لیگ ن کو شکست دے کر آزاد حیثیت سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور اپنی تاحال آزاد حیثیت برقرار رکھے ہوئے تھے ۔ بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ان کے ساتھ تین اراکین اسمبلی نے بھی عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا ۔ یاد رہے احسن ریاض فتیانہ سابق ایم این اے و سابق صوبائی وزیر تعلیم ریاض فتیانہ اور سابق صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر آشفہ ریاض فتیانہ کے فرزنداور با اثر سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماوں وکارکنوں نے احسن ریاض کی پارٹی میں شمولیت کو خوشگوارکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ احسن ریاض نے سینٹ انتخابات میں چوہدری سرور کی کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے چار ایم پی ایز کے ووٹ چوہدری سرور کو ڈلوائے جو کامیابی کا باعث بنے اور پی ٹی آئی اپنی سیاسی تاریخ میں پنجاب سے پہلی سینیٹ کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
