شادی سے انکار 23 سالہ لڑکی کا جرم بن گیا،گجرات میں 45 برس کے شادی شدہ شخص نے خود سے آدھی عمر کی لڑکی پرتیزاب پھینک دیا۔
ملزم مجاہد متاثرہ لڑکی مہوش کا کزن ہے اور دوسری شادی کے لیے لڑکی اور اس کے گھر والوں پر دباؤ ڈال رہا تھا۔
ملزم مجاہد نے شادی سے انکار کرنے پر متاثرہ لڑکی سے بدلہ لینے کی غرض سے رات میں دوست کے ساتھ مہمان بن کر اس کے گھر پہنچا اور پھر گاڑی نہ ملنے کا بہانہ کرکے رُک گیا۔
