اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ تبدیلیاں مشکوک ہیں اور ا?صف زرداری جو کام کر رہے ہیں وہ شرمناک ہے۔ احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ مشکوک شخص کو بنایا گیا، اس مکروہ کھیل میں نامی گرامی سیاستدان شامل ہیں، جنہوں نے ووٹ خریدے وہ کیا جواب دیں گے کیونکہ وہ خریدے ہوئے لوگ ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اندر کی کہانی نہیں جانتا لیکن ا?صف زرداری جو کام کررہے ہیں وہ شرمناک ہے اور اس مکروہ کھیل میں نامی گرامی سیاستدان شامل ہیں۔
