لاہور (ویب ڈیسک )معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے جس وقت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو اسی وقت پی ٹی آئی کے ہی کارکنوں نے اس ’تبدیلی‘ کو اپنانے سے انکار کر دیا اور کئی نے تو ساتھ چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تاہم اب عامر لیاقت نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے انتہائی شرمناک ترین ٹویٹ کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”مریم نواز: (روتے ہوئے) پاپا پاپا! انعام خٹک نامی "صافی” مجھ سے گندے گندے سوالات کرتا ہے اِسے روکیے نا! پاپا: روک سکو تو روک لو بیٹی!“۔عامر لیاقت جو کہ ایک معروف شخصیت ہیں تاہم انہیں اس طرح کی چیز زیب نہیں دیتی اور عمران خان کو بھی یقینا اس بات پر ناگواری ہو گی۔
