اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ق) اور عوامی تحریک سمیت کسی بھی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کرے گی کیونکہ انتخابی اتحاد کی صورت میں ڈسپلن پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے جبکہ اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے سے پارٹی ڈسپلن برقرار رہتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں اہم فیصلے کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب مین پی ٹی آئی کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) اور عوامی تحریک سمیت کسی جماعت سے اتحاد نہیں کیا جائے گا کوینکہ انتخابی اتحاد میں معاملات کنٹرول سے باہر ہو جاتے ہیں اور ڈسپلن پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے جبکہ اپنی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے سے پارٹی ڈسپلن برقرار رہتا ہے۔