لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقہ میں جعلی پیر نے دس سالہ معصوم بچی کودم کرنے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ اکرم نامی شخص نے شاہدرہ کے علاقہ میں کرائے کی دکان لیکر وہاں آستانہ بنا رکھا ہے جہاں وہ سادہ لوح لوگوں کا دم کرکے اپنا کاروبارچلا رہا تھا۔ گزشتہ روز مقامی رہائشی اشرف کی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے اکرام نامی بابا کے پاس دم کرانے کے لئے لایا گیا جہاں بابا اکرم نے معصوم بچی کو اپنی حواس کا نشانہ بنا دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم اکرم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گاملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
