تازہ تر ین

ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔
یہ دھرنا چار روز قبل ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کے خلاف شروع کیا گیا تھا۔اس واقعے میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک اورشخص زخمی بھی ہوا تھا۔ یہ واقعہ شہر کے مصروف ترین علاقے قندہاری بازار میں پیش آیا تھا۔اس واقعہ سمیت ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے افراد پر حال ہی میں ہونے والے حملوں کے خلاف قبیلے کے افراد نے علمدار روڈ پر دھرنا دیا ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔دھرنے میں شریک حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والی ایک کارکن جلیلہ حیدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دھرنے کا انتظام ٹیکسی ڈرائیوروں نے کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ قبیلہ گزشتہ دو دہائیوں سے ظلم وجبر کا شکار ہے۔ ’لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ان کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔‘


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain