تازہ تر ین

خبریں کی خبر پر ایکشن، خاتون کے قتل کی رپورٹ طلب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) روزنامہ خبریں کی خبر پر آئی جی پنجاب کا نوٹس، سب انسپکٹر کے ساتھ ملکر بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر کے نعش نہر برد کر دینے کے بارے میں مقتولہ کے بیٹے کی شکایت پر خبریں میں خبر شائع ہوئی تھی۔ جس کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیل کے مطابق ضلع جھنگ کی تحصیل شور کوٹ کے علاقہ تھانہ وریام والا چک نمبر484 ج ب کالونی میں نسیم بی بی کے آشنا کے ساتھ فرار ہونے پر اس کے بھائی محمد اسلم نے تھانہ موچی والا کے سب انسپکٹر عمر حیات کوڈھن، زمیندار کاظم اقبال سب انسپکٹر کے ڈرائیور فخر عباس کے ہمراہ قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی تھی۔ مظلوم خاندان اور مقتولہ کے ورثاء2013ءسے حصول انصاف کے لیے تھانوں، چوکیوں اعلیٰ پولیس افسران کے دفتروں اور عدالتوں میں دھکے کھا رہے تھے مگر مقدمہ درج ہو سکا نہ ملزمان گرفتار ہو سکے اور 5 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود مقتولہ نسیم بی بی کی تاحال نعش برآمد نہ ہو سکی۔ انصاف نہ ملنے پر مقتولہ کے بیٹے انصر عباس اور مقتولہ نسیم بی بی کے دیور ریٹائرڈ صوبیدار میجر محمد افضل نے چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیاشاہد کو مدد کےلئے خط ارسال کیا تھا جس پر مظلوم خاندان کی شکایت پر روزنامہ خبریں میں 28 مارچ 2018کو خبر شائع ہوئی تھی جس کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ ڈی پی او جھنگ نے واقعہ کی انکوائری کےلئے ڈی ایس پی شور کوٹ مہر سعید سیال کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ جس پر ڈی ایس پی شور کوٹ نے مظلوم خاندان اور مقتولہ نسیم بی بی کے خاوند، بہادر بیٹے انصر عباس اور اس کے دیور سمیت مخالف پارٹی کے سب انسپکٹر عمر حیات کوڈھن، مقتولہ کے بھائی اسلم و دیگر کو آج صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain