تازہ تر ین

تحریک لبیک کا پولیس اہلکار پرتشدد، وردی پھاڑ دی

لاہور (کرائم رپورٹر) داتا دربار ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو کارکنان تحریک لبیک نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی وردی پھاڑ دی، جسے طبی امداد کے یے اسے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ داتا دربار پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنان اور پولیس اہلکار میں ہاتھا پائی کا واقعہ درپیش۔ مظاہرین نے حکومت کی جانب سے اپنے مطالبات نہ مانے جانے کا غصہ غریب پولیس اہلکار پر نکال دیا جو کہ دہشت گردی کے پیش نظر ان کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات تھا ۔کارکنان نے اہلکار کی گھونسوں، لاتوں اور ڈنڈوں سے دھلائی کر دی۔ ہاتھا پائی کے باعث پولیس اہلکار کی وردی پھٹ گئی اور وہ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain