تازہ تر ین

اہم قتل کیس کے 4ملزم پولیس کو چکمہ دیکر عدالت سے فرار، سب منہ تکتے رہ گئے

کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی کی مقامی عدالت نے پولیس کے ہاتھوں مقصود قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کی منظوری دے دی۔عدالت کی جانب سے حکم جاری ہوتے ہی چاروں ملزم پولیس اہلکار تفتیشی افسر کی ملی بھگت سے عدالت سے فرار ہوگئے۔کراچی کے علاقے شارع فیصل پر رواں سال 20 جنوری کو پولیس کے ہاتھوں بے گناہ نوجوان مقصود کے قتل کے مقدمہ نمبر 18/91 کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔پولیس کی جانب سے عدالت میں حتمی چالان جمع کرایا جانا تھا مگر پولیس نے عدالت سے کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے شامل کرنے کی درخواست کی جس پر وکلاء اور پولیس کی جانب سے جرح کی گئی۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain