اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی ایئرپورٹ پر تلاشی دینے سے میری عزت مجروح نہیں ہوئی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی ایئر پورٹ پر ہونے والی تلاشی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ میں 40سال سے امریکا کا سفر کررہا ہوں اور ایئرپورٹ پر اسی طرح کے تلاشی کے عمل سے گزرا ہوں،میں نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو بھی اسی طرح کی تلاشی کے عمل سے گزرتے دیکھا ہے اس لیے سمجھتا ہوں کہ کسی دوسرے ملک میں وہاں کے مروجہ قوانین کی پاسداری کرنے سے عزت میں کمی نہیں ا?تی بلکہ بڑھتی ہے،میں وزیراعظم ہوں یا نہ ہوں تلاشی کے عمل سے گزرنے سے عزت مجروح نہیں ہوتی۔