ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار راج کشور 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔راج کشور طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور علی الصبح حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔راج کشور نے فلمی کیریئر میں کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں پڑوسن، آسمان، بمبئی ٹو گوا اور کرن ار جن سمیت کئی شامل ہیں۔آنجہانی اداکار نے شہرہ آفاق فلم شعلے میں بھی قیدی کا مختصر کردار نبھایا جب کہ سنیل دت، کشور کمار سمیت کئی سپر اسٹارز کے ساتھ معاون اداکار کے طور پر کام کیا۔ راج کشور نے کئی سنجیدہ کرداروں کے علاوہ کامیڈی کردار بھی نبھائے جنہیں فلم بینوں نے بے حد پسند کیا تھا۔دوسری جانب آنجہانی اداکار کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی اداکار نے اپنے ساتھی کے انتقال پر تعزیت تک کرنا گوارا نہ کیا۔