تازہ تر ین

بھارتی سینما مالکان کا پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی نمائش نہ کرنے کا اعلان

ممبئی( نیوز ڈیسک ) دیوالی پر ریلیز ہونے والی ہدایت کار کرن جوہر کی فلم “اے دل ہے مشکل” اور فلم “رئیس” کا جتنا مداحوں کی جانب سے انتظار کیا جارہا ہے، ان کی ریلیز کے راستے میں اتنی ہی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں جہاں اب سینما مالکان نے ان تمام فلموں کی نمائش سے انکار کردیا ہے جس میں پاکستانی اداکار شامل ہیں۔ہندوانتہا پسند تںظیموں اورپھر کچھ بھارتی فنکاروں کی گیڈر بھبکیوں کے بعد بالی ووڈ کے فلمسازوں کی تنظیم ”فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن“ نے بھی پاکستانی فنکاروں اورتیکنیکی عملے پرپابندی کا مطالبہ کردیا تھا لیکن پاکستانی فنکاروں کے خلاف ایک اورسازش سامنے آئی ہے، جس کے تحت بھارت کی 4 ریاستوں مہاراشترا، گجرات، گووا اور کرناٹکا میں ان فلموں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں پاکستانی فنکارشامل ہوں۔بھارت میں سینما مالکان کی نمائندہ تنظیم دی سینما اونرز ایگزیبیشن ایسو سی ایشن آف انڈیا کے صدرنتن دترکا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے حب الوطنی اورقومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سینما مالکان سے گزارش ہے کہ وہ پاک بھارت صورتحال بہترہونے تک ان تمام فلموں کو اپنی سینما گھروں میں نمائش سے باز رہیں جن میں پاکستانی اداکار، ہدایت کاراورٹیکنیشنز شامل ہوں۔ابھارت میں سینیما مالکان کے نمائندہ صدرکے اس فیصلے کے بعد پاکستانی اداکارفواد خان کی فلم “اے دل ہے مشکل” اوراداکارہ ماہرہ خان کی فلم “رئیس” سب سے زیادہ متاثر ہوگی۔ صدر نتن دترسے اگلے سال ریلیزہونے والی فلم رئیس کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت بتائے گا، اگرصورتحال بہترہوجاتی ہے توفلم لگائی بھی جاسکتی ہے تاہم یہ ابھی لینے کا فیصلہ نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain