لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے متاثرین کو فراہمی انصاف میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس پاکستان مختلف کیسز کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے تو اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے لواحقین نے چیف جسٹس سے انصاف میں تاخیر کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں شہید خاتون کی بیٹی بسمہ نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات بھی کی۔بسمہ کا کہنا تھا کہ 4 سال گزر گئے لیکن اب تک انصاف نہیں ملا جس پر چیف جسٹس نے انہیں یقین دلایا کہ انصاف ملے گا، میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے لواحقین کو انصاف میں تاخیر کی وجوہات اور تفصیلات طلب کرلیں اور کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انصاف میں تاخیر کی وجوہات اور تفصیلات پیش کریں۔