ملتان (آئی این پی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمینبلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت دائیں بازو کی سیاست ہورہی ہے، (پی آئی اے) دنیا کا نمبر 1ادارہ تھا، حکمران اسے بیچ رہے ہیں، (ن) لیگ اور تحریک انصاف کی عوام دشمن پالیساں ہیں۔ اتوار کو کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملتان نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ، پاکستان میں اس وقت دائیں بازو کی سیاست ہورہی ہے، (ن ) لیگ اور تحریک انصاف کی عوام دشمن پالیساں ہیں، (پی آئی اے) دنیا کا نمبر 1ادارہ تھا، حکمران اسے بیچ رہے ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایمنسٹی سکیم کے لیے غلط وقت کا انتخاب کیا ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ایک طرف نواز شریف کہتے ہیں کہ ووٹ کی عزت کروتودوسری طرف ان کے وزیر اعظم اداروں پرحملے کرتے ہیں،شاہدخاقان چیئرمین سینیٹ کونہیں مانتے توکم ازکم اس کرسی کی توعزت کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 18ویں ترمیم کوختم کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ پانچ سال میں این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یوٹرن کی عادت ہے،5سال میں ان کی اصلیت عوام کے سا منے آچکی ہے۔ چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں6لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکا لا،آئند ہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے بانی پیپلزپارٹی کے خواب کو پورا کرینگے۔
