تازہ تر ین

میانداد ،آفریدی میں مصالحت اہم فیصلہ…. ملاقات متوقع

کراچی (نیٹ نیوز) الزام تراشیوں کا معاملہ عدالت میں جانے سے پہلے ہی جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان سیز فائر ہوگیا، آفریدی نے میانداد کو قانونی نوٹس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز مصالحت کیلئے تیار ہوگئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کی ملاقات آج متوقع ہے، جس میں دونوں کے درمیان صلح ہونے کے امکانات روشن ہیں۔اس سے قبل میانداد آفریدی تنازع میں وسیم اکرم کے بعد دوسرا ثالث شاہد آفریدی کے چچا بھی بیچ میں آگئے جنہوں نے دونوں کے درمیان ٹیلی کانفرنس کرائی۔ ذرائع کہتے ہیں کہ میانداد اس بار بھی وضاحت دینے اور الزام واپس لینے پر راضی ہوگئے تھے، لیکن دوسری ٹیلی کانفرنس کے بعد بھی پیش رفت نہ ہوسکی، اب امید کی جارہی ہے کہ کل دونوں کے درمیان مصالحت ہو جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain