تازہ تر ین

جمائما کا امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ ، دنیا میں ہنگامہ برپا

لندن (نیٹ نیوز) امریکی صدارتی امیدواروں کی مہم آخری مراحل میں داخل ہوتے ہوئے مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور دنیا بھر سے دونوں امیدواروں کی حمایت اور مخالفت میں آنے والی آراءمیں بھی تیزی آتی جا رہی ہے، جن میں سے زیادہ تر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ہی آ رہی ہیں۔ اب ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے اور یہ ہیں جمائما لندن میں ہونے والے یونیسیف کے سب سے بڑے فنڈریزنگ گالا ”یونیسیف ہیلووین بال“ میں شرکت کی اور ماضی کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار میں منفرد انداز میں کچھ تصاویر بنوائیں اور زبان سے کچھ کہے بغیر، ان تصاویر کے ذریعے ہی ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلینیا کے خلاف بہت کچھ کہہ دیا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جمائما نے اس تقریب میں ایک ایسے پنجرے میں مقید ہو کر تصاویر بنوائی تھیں جسے ایک گوریلا نے اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ اس بار انہوں نے خود کو بالکل ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینیا کے رنگ میں رنگا ہوا تھا۔ انہی جیسا لباس، انہی جیسا میک اپ، انہی جیسا بالوں کا انداز اور انہی جیسے عوارض اور ہونٹوں کی بناوٹ۔ وہ حلیے سے بالکل میلینیا لگ رہی تھیں۔ ایسے میںانہوں نے اپنی پشت پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ڈمی لگا رکھی تھی۔ اس ڈمی ڈونلڈ ٹرمپ نے پشت سے جمائما کو بانہوں میں لے رکھا تھا اور ڈمی کے ہاتھ جمائما کو جنسی انداز میں ٹٹول رہے تھے۔ جمائما کا یہ انداز ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہونے والے خواتین کو چھونے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات کی غمازی کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جمائما خان نے ایک ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی نعرہ”امریکہ کو دوبارہ عظیم بنا!ٹرمپ 2016ء، 28نومبر کو ووٹ دو“ درج تھا۔ دوسرے ہاتھ میں جمائما نے مشعیل اوباما کی 2008ءکے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں کی گئی تقریر کی ایک کاپی اٹھا رکھی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینیا پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک حالیہ تقریب میں مشعیل اوباما کی یہی تقریر چوری کرکے کر ڈالی تھی۔ جمائما کا مشعل اوباما کی تقریر کی کاپی ہاتھ میں اٹھانا میلینیا کی اس چوری کی عکاسی کر رہا تھا۔ یوں جمائما خان نے زبان سے کچھ بھی کہے بغیر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلینیا دونوں کی بھرپور مخالفت کی۔ گالا میں جمائما خان کا انداز اس قدر منفرد تھا کہ وہ تمام شرکاءکی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain