لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی نئی فلم ” موٹر سائیکل گرل“کا پہلا گانا ”اڑ چلے “ریلیز کردیا گیا۔عدنان سرور کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والے اس فلم میں سوہائے علی ابڑو کے ساتھ علی کاظمی مرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثمینہ پیر زادہ، شمیم ہلالی شامل ہیں، فلم کی کہانی خود عدنان سرور نے تحریر کی ہے۔فلم کے پہلے گانے اڑ چلے کو جامی اورلوگوز فلمز نے ریلیز کیا ہے۔اڑچلے کی موسیقی باصلاحیت موسیقار زلفی نے تیار کی ہے جب کہ اسے ترتیب شیری خٹک نے دیا ہے۔اس فلم میں سوہائے علی کو ایک ایسی لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو کہ اپنے والد کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے پورے ملک کا سفر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر طے کررہی ہے، فلم 20اپریل 2018کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔