ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں ہمیشہ دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے اور وہ بچیوں کو حقارت کی نظر سے دیکھنے والوں کی سوچ میں تبدیلی ضرور لانا چاہیںگی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ہم انتہائی پدرسری معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں خواتین کو ہمیشہ دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے اور یہ نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں رائج ہے، ہمیں اپنے لئے آگے بڑھنے اور لیڈر بننے کے مواقع حاصل کرنے ہوں گے اور ایک چیز میں نے دیکھی ہے کہ اب خواتین آگے بڑھنا چاہتی ہیں جو ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بچیوں کو آگے بڑھنے اور خود کو ثابت کرنے کے لئے موقع دینے چاہیئں اور انہیں حقارت کی نظر سے دیکھنا ایک ایسی چیز ہے جس میں تبدیلی دیکھنا چاہتی ہوں۔