لاہور (ویب ڈیسک ) بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری مذہبی تہوار بیساکھی اور خالصہ جنم دن منانے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ 319 واں خالصہ جنم دن منانے کے لیے بھارت سے ڈیڑھ۔ہزار کے قریب سکھ یاتری پاکستان پہنچے ییں، واہگہ ریلوے اسٹیشن پر بھارتی سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، متروکہ وقف املاک بورڈ اورسکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے حکام نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا، بھارتی سکھ یاتری سردار گرمیت سنگھ کی سربراہی میں پہنچے ہیں۔ سکھ یاتریوں کو واہگہ سے حسن ابدال روانہ کردیا گیا جہاں خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو ہو گی، سکھ یاتری جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور اور ڈیرہ صاحب لاہورمیں بھی حاضری دیں گے۔