ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سوانح عمری لکھنے کا سوچ رہی ہیں جو ’باربی ڈریمز‘ کے نام سے شائع کی جائے گی۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بھارتی فلم نگری میں اپنے کیرئیر کا آغاز امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’بوم‘ سے کیا جس کے بعد کترینہ کیف بالی ووڈ انڈسٹری پر چھاگئیں اور متعدد بلاک بسٹر فلمیں دیں، کترینہ کیف گزشتہ 15 سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور باربی ڈول کے نام سے جانی جاتی ہیں تاہم اب دیگر اداکاروں کی طرح کترینہ بھی سوانح حیات لکھنے کا سوچ رہی ہیں۔