لاہور (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ لاہور رجسٹریمیں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں مختلف ازخودنوٹس کیسسز پر سماعت آج ہوگی ۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ مختلف کیسز پر سماعت کرئے گا۔دو رکنی بنچ میں میاں ثاقب نثار اور اعجازالحسن شامل ہونگے،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ ہسپتالوں کی حالت زار،56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن ،صاف پانی،ریلوے میں 60 ارب کی بے ضابطگیوں،غیر قانونی شادی ہالز،سیالکوٹ میں قتل ہونےوالے صحافی،یونیورسٹیوں میں میرٹ کے برعکس تقرریوں کے حوالے سے مختلف ازخود نوٹس کیسسز پر سماعت ہوگی۔ ان کے علاوہ دو رکنی بنچ ہیومین رائٹس سیل میں جمع کروائی گئی درخواستوں پر بھی سماعت کرے گا ۔سپریم کورٹ رجسٹری میں مختلف کیسسز کے حوالے سے چیف سیکرٹری ، خواجہ سعد رفیق ، ڈی جی پی ایچ اے ا ورآئی جی پنجاب کو طلب کر رکھا ہے۔