تازہ تر ین

فراڈ اور میگا کرپشن ،حنا ربا نی کھر کیخلا ف بھی شکنجہ تیار

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی نے اپنی بہن اور والد پر الزامات لگائے جس پر انٹی کرپشن پولیس مظفر گڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور فراڈ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ، ان کے والد پیپلز پارٹی کے ایم این اے نور ربانی کھر سمیت 28 افراد کیخلاف اینٹی کرپشن میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔یہ مقدمہ حنا ربانی کھر کے بھائی عبدالخالق کھر نے درج کرایا ہے۔ کیس میں فراڈ ، جعلسازی سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔عبدالخالق کھر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائی۔عبدالخالق کھر نے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جعل سازی سے جائیداد منتقل کرنے پر ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی۔ انٹی کرپشن پولیس مظفر گڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور فراڈ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain