نئی دہلی (ویب ڈیسک) حال ہی میں بھارتی فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ کا ٹریلر جاری ہوا ہے جس میں کرینہ کپور، سونم کپور، شیکھا تلسانی اور سویرا بھاسکر مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔تمام اداکارائیں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اس وجہ سے ہر جگہ اکٹھی بھی نظر آتی ہیں۔ کرینہ کپور نے سونم کپور کیساتھ لی گئی ایک ایسی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی کہ ان کے مداح غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔کرینہ کپور کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو ان کا لباس ذرا بھی پسند نہ آیا اور وہ کچھ کہہ دیا جو خود انہوں نے بھی نہ سوچا ہو گا۔ سنیتا نامی ایک صارف نے لکھا ”کرینہ بہت ہی بری لگ رہی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ نشہ کرتی ہے! کیا اس نے پردہ پہن رکھا ہے یا کوئی بیڈشیٹ ہے؟ آخر یہ کیا ہے؟؟“