لاہور(شوبزڈےسک)فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میری کامیابیاں بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہیں ، آئے روز میرے بارے میں کوئی نہ کوئی افسانہ کھڑا کر دیا جاتا ہے ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے موجودہ مقام ایک دو ماہ میں نہیں بلکہ کئی سالوں کی محنت سے حاصل کیا ہے ۔شوبز میں آنے والی ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد سے جلد شہرت حاصل کر لے لیکن یہ صرف چور راستوں سے ممکن ہے۔اور یہ شہرت بھی صرف عارضی ہوتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں سے سے درخواست کرتی ہوں کہ جو میرے خلاف محاذ بنا کر سازشوں میں مصروف ہیں وہ مجھ سے نظریں ہٹا کر صرف اپنے لیے محنت کریں تو یقینا ایک دن مجھ سے زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے ۔ میں اپنے خلاف سازشیں کرنے والوں کے لئے صرف دعا ہی کر سکتی ہوں کہ خدا انہیں نیکی کی ہدایت دے ۔