لاہور(شوبز ڈیسک) سکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا سے خصوصی گفتگو میں میرا نے بتایا کہ وہ آئندہ چند روز میں امریکا چلی جائیں گی اور وہیں مستقل رہائش اختیار کریں گی۔میرا کا کہنا تھا کہ میرے پاس امریکا اور کینیڈا کا گرین کارڈ موجود ہے۔اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ وہ پاکستان چھوڑنے کی وجہ جلد ہی اپنے چاہنے والوں کو بتائیں گی۔واضح رہے کہ اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی میرا کو نکاح پر نکاح کیس کا بھی سامنا ہے۔اداکارہ کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہوں گی۔ جب ان سے اچانک امریکہ جانے بارے فیصلے کا پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں مکمل بات سوشل میڈیا پر بتاﺅں گی۔