ممبئی(شوبز ڈیسک) ہندوستانی فلم انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ اور مشہور ڈانسنگ گرل راکھی ساونت نے بھی بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاچ کے حوالے سے گفتگوکر تے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیرئیر کے آغاز میں مجھے بھی کاسٹنگ کاچ کا شکار ہونا پڑا تھا ۔ راکھی ساونت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہندوستانی فلم اندسٹری میں جنسی بد عنوانی پورے شد و مد کے ساتھ ہوتی ہے اور میں بھی اپنے فلمی کیرئیر کے آغاز میں کاسٹنگ کاچ کا شکار ہو چکی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرے ساتھ کاسٹنگ کاچ کا معاملہ ہے یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا کہ مجھے بھی کاسٹنگ کاچ کے شرمناک مرحلے سے گذرنا پڑا مگر میں نے اپنے اندر چھپی ہوئی فنکارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی اور ہار نہیں مانی ۔انہوں نے کہا کہ فلمی کیرئیر کے ابتدائی دور میں مجھے بھی بعض پرڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے کاسٹنگ کاچ کے لئے مجبور کیا تھا لیکن اس کا یہ مطلب بھی ہرگز نہیں ہے کہ ہر پر ڈیوسرز اور ڈائریکٹرز جس کے پاس میں کام کے لئے گئی وہ سب گناہ گار اور اس مکروہ دھندے میں ملوث تھے ۔راکھی ساونت نے مزید کہا کہ دوسرے شعبوں کی طرح بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی جنسی بد عنوانی ہوتی ہے۔