تازہ تر ین

کیا آپ جانتے ہیں پاکستان میں 5لاکھ سے کم قیمت پر ملنے والی 6گاڑیاں ایسی ہیں کہ خرید نے کو دل للچائے گا

لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گاڑیوں پر عائد ہونے والے ٹیکسوں کی وجہ سے ان کی خرید زیادہ تر افراد کیلئے ایک حسرت ہی بن کر رہ گئی ہے۔ بھاری ٹیکسز اور کسٹم ڈیوٹی کی وجہ سے بہترین گاڑیاں بہت سے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہیں لیکن ہر شخص کی خواہش ہے کہ وہ ایک نہ ایک دن گاڑی کا مالک ضرور بنے۔کہتے ہیں چلتی کا نام گاڑی ہے مگر سواری ایسی ہونی چاہیے جو چلنے کے ساتھ ساتھ آپ کو آرام سے اور بغیر پریشان کئے اپنی منزل تک پہنچادے۔ گاڑی خریدنے سے پہلے متوسط طبقے کے لوگوں کی پہلی ترجیح ہمیشہ یہی رہتی ہے کہ کم قیمت میں بہتر چیز مل جائے۔ہم ان لوگوں کی مشکل آسان کئے دیتے ہیں جن کو 5 لاکھ سے کم قیمت میں استعمال شدہ گاڑی کی تلاش ہے800سی سی مہران کئی صدیوں سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائے ہوئے ہیں، کوئی اسے بطور ٹیکسی استعمال کر رہا ہے تو کوئی گھریلو استعمال کے لئے۔ یہ گاڑی دو طرح کے ماڈلز میں آتی ہے، جن میں سے ایک کو وی ایکس جبکہ دوسری وی ایکس آر کا نام دیا گیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain