تازہ تر ین

پی ایس ایل …. پلیئرز کی نیلامی آج

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈارفٹنگ کی تقریب آج دبئی میں ہو گی جس میں شرکت کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ و پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد دبئی پہنچ گئے، 414 کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئرز ڈرافٹنگ میں کئی ٹاپ کرکٹرز بھی جلوہ افروز ہونگے۔ شرائط کے مطاب ٹیموں کو اپنے پہلے سکواڈ کے کھلاڑی ایک دوسرے سے تبدیل کرنے کی اجاز ت دی گئی ہے۔زیادہ قیمت والے کھلاڑی ہر کیٹیگری میں اپنی زیادہ قیمت برقرار رکھیں گے۔ ہر ٹیم ، مینٹر، کوچ، کھلاڑی کے ساتھ برینڈ ایمبیسیڈر اور یوتھ ایمبیسیڈر رکھ سکتی ہے ۔ یوتھ اور برینڈ ایمبیسیڈر کی تنخواہ ٹیم کی مجموعی پے رول سے کاٹی جائیگی۔ سابقہ سیزن کی فاتح ٹیم کا چناﺅ آخری ہر راﺅنڈمیں ہوگا۔ لیگ کیلیے 414کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئرز ڈرافٹنگ میں پانچ کیٹیگریز شامل ہیں جس کے تحت پلاٹینیم کیٹیگری میں 28، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 33، گولڈ کیٹیگری میں 74، سلور کیٹیگری میں 255 اور ایمرجنگ کیٹیگری میں 24 ملکی و غیر ملکی کرکٹرز شامل ہیں جبکہ پلاٹینیم کیٹیگری میں 9 پاکستانی پلیئرز سمیت دنیائے کرکٹ کے 19 بہترین کرکٹرز بھی شامل ہیں جن میں آسٹریلیا کے شین واٹسن، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے الیکس ہیلز، ایون مورگن، جیسن روئے، کیون پیٹرسن، اسٹورٹ براڈ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم ، سری لنکا کے کمارا سنگا کارا، لیستھ مالنگا، مہیلا جے وردنے، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈوائن براوو، ڈیوائن اسمتھ، کیرون پولارڈ، مارلن سموئلز اور سنیل نارائن شامل ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، مصباح الحق، محمد حفیظ، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، وہاب ریاض اور یونس خان شامل ہیں۔414کھلاڑیوں کے پول میں زمبابوے کے 10کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے والے ممالک کے کرکٹرز کو بھی پلیئرز ڈرافٹنگ میں شامل کیا گیا ہے جن میں افغانستان کے 9، آئر لینڈ کے 6، ہالینڈ کے 2 جبکہ کینیڈا، اومان، متحدہ عرب امارات اور امریکا کا بھی ایک ایک پلیئر اس عمل کا حصہ ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والے پلیئرز کو 1لاکھ ڈالرز سے لیکر ڈھائی لاکھ ڈالرز کا تک معاوضہ دیا جائیگا جبکہ بدھ کو ہونیوالی تقریب میں کئی اسٹارز پلیئرز کی شرکت بھی متوقع ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain