تازہ تر ین

لالو پرشاد کے بیٹے کی شادی غریبوں کی موجیں لگ گئیں

نئی د ہلی (ویب ڈیسک )سابق بھارتی وزیر ریلوے اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرشاد یادیو کے بڑے بیٹے تیج بہادر کی شادی کی تقریب پٹنہ میں ہوئی جس میں مدعو مہمانوں کے علاوہ سینکڑوں بن بلائے افراد کے آنے سے بھگدڑ مچ گئی ،لوگوں نے وی آئی پی افراد اور صحافیوں کے لئے بنائے گئے حصے پر دھاوا بول کر کھانا لوٹ لیا اور جاتے ہوئے برتن بھی لے گئے۔اس دوران چینی کے درجنوں برتن توڑے بھی گئے میزیں اور کرسیاں الٹا دیں۔واضح رہے کہ لالو پرشاد جو چارہ سکینڈل کے مقدمات میں جیل کاٹ رہے تھے پیرول پر شادی میں شرکت کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain