انقرہ()بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح پرترکی نے اپنے امریکہ اور اسرائیل میں تعینات سفیروں کو احتجاجاً واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترک حکومت کے ترجمان نے بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح ہونے کے حوالے سے گزشتہ روز (پیر)کو اپنے امریکہ اور اسرائیل میں تعینات سفیروں کو بلانے کا اعلان کیا۔ترجمان نے امریکی سفارتخانے کے افتتاح کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ترکی اپنے سفیروں کو امریکہ اور اسرائیل میں سے احتجاجاً واپس بلا لے گا۔ترکی کی حکومت نے سفیروں کو واپس بلانے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والوں کیلیے ترکی میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
