ممبئی (ویب ڈیسک)انڈیا کے ممبر پارلیمان اور اقوامِ متحدہ میں سابق سفیر ششی تھرور پر اہلیہ کو مبینہ طور پر خود کشی کے لیے اکسانے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔سنندنا پشکر کی موت کو پہلے خود کشی قرار دیا گیا تھا لیکن بعد میں پولیس نے اسے قتل قرار دے کر تفتیش شروع کی تاہم کسی کو اس کے لیے نامزد نہیں کیا۔اب دہلی پولیس نے اس مقدمے میں ششی تھرور پر فردِ جرم عائد کی ہے اور ان پر اپنی اہلیہ کو خود کشی پر اکسانے اور ان کے ساتھ ظالمانہ برتاو¿ کرنے کا الزام ہے۔ششی تھرور نے اس خبر کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خلاف ان ’احمقانہ الزامات کا بھرپور طریقے سے دفاع کریں گے۔‘
