تازہ تر ین

ویسٹ انڈیز کودوسراٹیسٹ بھی ہرائیں گے

ابوظہبی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز اظہرعلی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کےلئے ٹیم کو پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ سے ابو ظہبی میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں اظہر علی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کی اچھی ٹیم ہے اسے شکست دینا چیلنجنگ ہے لیکن نا ممکن نہیں، کھلاڑی اگر گیم پلان کے مطابق کھیلے تو ہم اسے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز اپنے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی کوالٹی باﺅلرز موجود ہیں جو حریف بلے بازوں کو مشکلات میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم مقصد کے حصول کیلئے انہیں بھرپور اعتماد کے ساتھ باﺅلنگ کرانی ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سیریز اپنے نام کرنے کے لئے کھلاڑی بھر پور محنت کرینگے اور کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرینگے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اس سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرچکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain