چنئی(بی این پی ) مہندر اسنگھ دھونی نے آئی پی ایل میں نیا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے کیریئر کے چھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا جس کیلئے انہیں 290میچوں میں حصہ لینا پڑا۔ وہ آئی پی ایل میں 3974رنز بنا چکے اور چار ہزار رنز کیلئے انہیں مزید 26رنز درکار ہیں۔