لندن(بی این پی ) انگلینڈ کے فٹبال میچ ریفری مائیکل اولیورکی اہلیہ لوسی اولیور کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں ۔لوسی اولیور خود بھی فٹبال میچ ریفری ہیں اور انہوں نے اگست 2015میں مائیکل اولیور سے شادی کی تھی۔لوسی کو قتل کی دھمکیوں کا سلسلہ تب سے شروع ہواہے جب مائیکل اولیور کی میچ میں جیوونٹس کے گول کیپر گیان لوگی بفن کیساتھ تلخ کلامی ہوئی۔لوسی کو ای میل پیغامات ،خط اور سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی ہیں جس میں کہاگیاہے کہ تم مائیکل اولیور کی بیوی ہوتمہارا حشرکردیاجائے گا۔