تازہ تر ین

ٹور میچ میں اظہر علی کی سوئی فارم آخر جاگ اٹھی

لیسٹر( ویب ڈیسک ) اظہر علی کی سوئی فارم بھی آخر جاگ اٹھی، انہوں نے لیسٹرشائر کے خلاف دوروزہ پریکٹس میچ کے ابتدائی دن 73 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے اپنی بیٹنگ کو آزمانے کا فیصلہ کیا، اس بار اظہر علی کے ساتھ اوپننگ کیلیے فخرزمان کو بھیجا گیا، دونوں نے میزبان کاو¿نٹی کے بولرز کو ابتدائی سیشن میں خوب پریشان کیا، دونوں کے درمیان ابتدائی شراکت میں 121 رنز بنے، اس جوڑی کا خاتمہ آخر کار ٹام ویلس کے ہاتھوں ہوا جن کی گیند فخر زمان کے بیٹ سے ہوتی ہوئی سیدھی عتیق جاوید کے ہاتھوں میں سما گئی، فخر نے 98 بالز کاسامنا کرتے ہوئے 71 رنز اسکور کیے جن میں 14چوکے شامل تھے۔نئے آنے والے بیٹسمین سمیع اسلم نے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے 34 گیندیں صرف کیں اور اس دوران 8 رنز بنائے مگر ڈائیٹر کلین نے ان کی اننگز کو اس سے آگے نہیں بڑھنے دیا، ان کی گیند پر سمیع اسلم بولڈ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔اوپنر اظہر علی نے بھی اپنی فارم کو جگانے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے 73 رنز اسکور کیے تاہم انھیں بھی کلین نے اننگز کو تھری فیگر تک لے جانے کا موقع دیے بغیر بولڈ کردیا، اظہر نے 127 گیندوں کا سامنا کیا جن میں سے 13 کو باو¿نڈری لائن کی سیر کرائی۔ یہ اب تک اس ٹور میں کھیلی جانے والی 6 اننگز میں پہلا موقع ہے جب اظہر علی نے ففٹی اسکور کی ہے۔کینٹ اور ناتھمپٹن شائر کے خلاف ٹور میچز میں ناکام رہنے کے بعد وہ آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بری طرح ناکام رہے تھے جہاں پران کا اسکور 4 اور 2 تھا۔ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل ان کے فارم میں انے کو ٹیم کیلیے نیک شگون قراردیا جاسکتا ہے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain