نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دباﺅبڑھنے کے ساتھ ہی چین نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو جنوب ایشیائی ملک بھیج دیں تاہم چین نے ایسے دعوے کی تردید کردی۔بھارتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں ہونیوالے باﺅفورم کے دوران چینی صدرژی جن پنگ نے اپنے اتحادی ملک پاکستان کے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو تجویز دی ہے کہ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کو جنوب ایشیائی ملک میں منتقل کردیں تاکہ وہ اپنی زندگی سکون سے گزار سکیں۔چین نے درخواست کی ہے کہ حافظ سعید کی کسی اور ملک منتقلی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کریں۔اخبار کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی نے ’اخبار کو بتایاکہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان یہ میٹنگ 35منٹ تک جاری رہی جس دوران 10منٹ تک حافظ سعید کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔
