تازہ تر ین

ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ, آگے کون؟

نیواڈا (آن لائن) امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹس کے امیدواروں کے درمیان تیسرا اور آخری مباحثہ امریکی ریاست لاس ویگاس میں ہوا جس میں حسب توقع ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلکن امیدور ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماراملک آگے نہیں بڑھ رہا،ہم چیزیں نہیں بنارہے،درآمدات میں اضافہ کررہے ہیں۔اس پر ہیلری کلنٹن نے جواب دیا کہ ڈونلڈٹرمپ نے میکسیکوسمیت12ممالک میں ملازمتیں منتقل کیں، جومیرامنصوبہ ہے اس سے ملکی قرضے میں ایک پیسے کابھی اضافہ نہیں ہوگا۔ہیلری نے کہا کہ صدراوباماکوجس تباہ کن حالت میں معیشت ملی،اسے یہاں تک لاناقابل ستائش ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امیرطبقے کے ٹیکسوں میں کٹوتی کرکے دیکھ لیا،اس کافائدہ نہیں جبکہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ 250ہزارڈالر کمانےوالوں یااس سے کم آمدنی والوں پرکوئی ٹیکس نہیں لگائیں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بزنس ٹیکسوں میں کٹوتی کریں گے، معیشت کا انجن دوبارہ چلائیں گے،ہماراملک دم توڑرہاہے، ہیلری کلنٹن کے منصوبے سے ٹیکس کئی گنابڑھ جائیں گے۔ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مباحثے کے دوران کہا کہ صدر اوباما اور ہیلری کلنٹن نے خواتین سے ان پر الزامات لگوائے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جن خواتین نے مجھ پر دست درازی کے الزامات لگائے ہیں ان کے پیچھے ہیلری کلنٹن کا ہاتھ ہے اور میں انہیں جھوٹا قرار دے کر مسترد کرتا ہوں۔اس موقع پر ہیلری کلنٹن نے کہا کہ یہ خواتین اس وقت سامنے آئیں جب پچھلے مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ خواتین کے ساتھ سلوک کے حوالے سے ان کا دامن صاف ہے۔ہیلری نے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ خواتین کی تحقیر کرنے سے ان کا قد بڑھے گا لیکن وہ غلط سمجھتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مباحثے میں اس بات کا اشارہ دیا کہ اگر وہ انتخاب ہار گئے تو ممکن ہے کہ وہ نتائج کو تسلیم نہ کریں جبکہ ہیلری کلنٹن نے اس بات کو انتہائی خوف ناک قرار دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی نتائج آنے کے بعد وہ دیکھیں گے کہ یہ درست ہیں یا نہیں اور اس کے بعد ہی انہیں تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ مداخلت کی مذمت کرتاہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تاثر کو رد کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کے پیوٹن سے تعلقات ہیلری کلنٹن سے زیادہ بہتر ضرور ہوں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ ’پیوٹن نے میرے حوالے سے اچھی باتیں کیں اور ان کے دل میں ہیلری کے لیے کوئی احترام نہیں اور نہ ہی ہمارے صدر کے لیے ہے، اور میں آپ کو یہ بتادوں کہ ہم بڑی مشکل میں ہیں‘۔اس پر کلنٹن نے جواب دیا کہ ’ہاں ہم مشکل میں ہیں کیوں کہ انہیں امریکی صدر کی صورت میں کٹھ پتلی مل سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ کٹھ پتلی میں نہیں ہیلری ہیں، پیوٹن نے کئی معاملات پر اوباما اور ہیلری کو پیچھے چھوڑا۔ہیلری کلنٹن نے کہا کہ میں لوگوں کوجبری طورپرڈی پورٹ کرنے کے حق میں نہیں ہوں،ایک کروڑ 10 لاکھ کے قریب ایسے افرادامریکا میں ہیں جن کے پاس قانونی دستاویزنہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہیلری کلنٹن غیر قانونی باشندوں کو ایمنسٹی دیناچاہتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain