تازہ تر ین

بیسن ،لیموں اور تھوڑا سا آٹا گرمیوں میں جلد کی رنگت میں تبدیلی کا آسان حل

لاہور( ویب ڈیسک ) چہرے کی جلد ہر موسم میں مختلف تبدیلیوں سے گزرتی ہے۔ اس کی خوب صورتی پر گرمی کا موسم بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ اس موسم میں چہرے کی نرم وملائم جلد کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔ چہرے کا حسن اور تازگی برقرار رکھنے کے لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موسم میںخواتین کی جلد اور بالخصوص چہرے کی جلد کھردری ہوکر اپنی چمک اور کشش کھو بیٹھتی ہے، کیوں کہ چہرے کی نازک جلد گرمی کی سختی برداشت کرنے میں ناکام رہتی ہے اور جلد ہی اس کے سامنے ہمت ہار جاتی ہے۔چہرے کی اجلی رنگت برقرار رکھنے کے لیے مختلف بیوٹی ٹپس کا استعمال کرتے رہنا بہت ضروری ہے۔ ہر گھر میں ہلدی اور لیموں تو عام مل جاتے ہیں۔ ان کے مکسچر کا استعمال بہت مفید ہے۔ ایک تو یہ چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے اور دوسرے اس کے مساج سے تھریڈنگ کی بھی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ بیسن بھی ہر گھر میں موجود ہوتا ہے، اس کو آٹے میں ملا کر جلد پر لگانا بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ یہ جلد کی کلینزنگ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔موسم گرما میں خواتین موسم کی شدت سے تنگ آجاتی ہیں وہ اپنے لباس ،چہرے اور خریدار ی کو بری طرح نظر انداز کرتی ہیں۔ اس بے احتیاطی کی وجہ سے ان کے چہرے کی جلد نہ صرف نرمی اور ملائمت سے محروم ہو جاتی ہے، بلکہ ان کی شخصیت بھی کچھ بکھری بکھری دکھائی دیتی ہے اور ایسی خواتین بعض اوقات چڑچڑے پن کا مظاہرہ کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔چہرہ ہی تو شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور یہ جسمانی حسن اور خوب صورتی کی بھرپور عکاسی بھی کرتا ہے۔ وہ خواتین جو اپنے چہرے پر موسم کی تبدیلیوں کی وجہ سے توجہ نہیں دے پاتیں، وہ اپنی عمر سے کئی گنا بڑی دکھائی دیتی ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ اپنی قدرتی کشش سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ ایسی بہنوں اور خواتین کا چہرہ نہ صرف بالوں اور روئیں سے بھر جاتا ہے، بلکہ بدنما داغوں سے بھی اٹا دکھائی دیتا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ اپنے چہرے پرہفتے میں ایک دو بار قدرتی اجزا ءپر مشتمل ویکس استعمال کریں۔ چینی اور لیموں کا مکسچر ایک بہترین ویکس کا کام دیتا ہے۔اس کا استعمال آپ کے چہرے کو رونق بخشے گا اور آپ کے چہرے کی کی جلد کو ترو تازہ بھی رکھے گا۔ ان قدرتی موئسچرائزر سے جلد کی کم عمری اور کشش میں بے پنا ہ اضافہ ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain