تازہ تر ین

ھیلی میں آتش فشان کا منظر

نیویارک(ویب ڈیسک) براعظم امریکا آتش فشاو¿ں کی زد میں آگیا، امریکی ریاست ہوائی کے کیلوا آتش فشاں نے تازہ راکھ اگلی اور لاوا جیو تھرمل پلانٹ کی جانب بڑھ رہا ہے، ادھر میکسیکو کے پوپوکاٹیپٹل آتش فشاں کے پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔رواں ماہ کی تین تاریخ سے لاوا اگلنے والے امریکا کی ریاست ہوائی کے آتش فشاں کیلوا سے لاوا اور راکھ نکلنے کا عمل جاری ہے، گزشتہ روز دھماکوں کے بعد آتش فشاں نے راکھ اور دھواں اگلا جو فضا میں ساڑھے 4 ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچ گیا جس کے بعد کیلوا سے بہنے والا لاوا جیوتھرمل پلانٹ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ پلانٹ انتظامیہ کا کہنا ہے لاوا سے دو کنوو¿ں کو خطرہ ہے۔
دوسری جانب میکسیکو کی نیشنل یونیورسٹی کے 27 ماہرین ارضیات نے آتش فشاں پوپوکاٹیپٹل کے سروے کے بعد رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسکے پھٹنے کا شدید خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain