تازہ تر ین

سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے لیے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور صارفین یکم سے 14 جون تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔نئے کرنسی نوٹ 132 شہروں میں 1535 کمرشل بینک برانچز کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گے۔نئے نوٹوں کے حصول کے لیے ایس ایم ایس سروس کے لیے صارفین کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ بینک برانچ آئی ڈی نمبر کو 8877 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔اس کے بعد صارف کو بینک کی جانب سے ٹرانزیکشن نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا، جس کے ساتھ بینک برانچ کا ایڈریس اور تاریخ دی جائے گی تاکہ نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں۔صارف کو نئے کرنسی نوٹ لینے کے لیے اصل شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877 سے موصول ہونے والا کوڈ بھی ساتھ لانا ہوگا۔ایک شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر کو صرف ایک بار ہی استعمال کیا جاسکے گا اور ایک اائی ڈی کارڈ نمبر کو مختلف موبائل نمبروں سے استعمال کرنے پر ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain