پاکستانی (ویب ڈیسک)اداکار میکال ذالفقار کی فلم ’نا بینڈ نا باراتی‘ کو اب سینما گھروں میں بتائی گئی ریلیز تاریخ سے قبل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فلم نا بینڈ نا باراتی کو اس سے قبل 6 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب فلم عیدالفطر پر سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔اس فلم کو جلد ریلیز کرنے کا فیصلہ اس وقت آیا جب وزارت اطلاعات نے عید کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد ردی۔پاکستانیہ فیصلہ اس لیے لیا گیا تاکہ پاکستانی فلموں کو عیدالفطر اور عیدالضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں سے زیادہ پذیرائی ملے۔مزید پڑھیں: علی کاظمی ’میکینک‘ بننے کو تیاراس حوالے سے فلم کے پروڈیوسر زین فاروقی نے کہا کہ ’اب جب کہ بھارتی فلمیں اس تاریخ پر ریلیز ہورہی ہیں جب ہم اپنی فلم کو ریلیز کررہے تھے، تو ہم نے اپنی فلم کو عید پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت اطلاعات کے فیصلے کے بعد امید ہے ہماری کامیڈی فلم عید پر خوب دیکھی جائے‘۔
