جیمز(ویب ڈیسک) بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم کے مرکزی کردار کے لیے مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد ڈینیئل کریگ کا نام ظاہر کر دیا گيا ہے۔لیکن کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کو ان کی بانڈ سیریز کی پانچویں اور آخری فلم کے لیے کتنی رقم ملے ی؟برطانوی اخبار ‘مرر’ میں شائع ایک خبر کے مطابق انھیں اس نئی فلم کے لیے پانچ کروڑ پاؤنڈ کی خطیر رقم دی جائے گی اور اس کے علاوہ ان کے پیکیج میں ایگزیکٹو فلمساز کا کریڈٹ، انڈورسمنٹ اور منافع میں حصہ بھی شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ فلم دو گھنٹے 20 منٹ دورانیے کی ہوگی اور اس طرح ہر منٹ کے لیے 50 سالہ اداکار کو تین لاکھ 57 ہزار پاؤنڈ ملیں گے۔
