تازہ تر ین

بو بی دیول کا شر منا ک اعتراف،با لی ووڈ میں کھلبلی

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 برسوں سے کام نہ ملنے کے باعث وہ ٹوٹ گئے تھے اور خود کو شراب میں غرق کرلیا تھا۔گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس سال بھی عید الفطر پرسلمان خان کی فلم ”ریس 3“ ریلیز ہورہی ہے اور اس فلم کے ذریعے بوبی دیول بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دے رہے ہیں۔ ریس 3 سے بوبی دیول کوبہت امیدیں ہیں کیونکہ اس فلم کی کامیابی براہ راست ان کے کیرئیرسے جڑی ہے۔بوبی دیول کے والد دھرمیندرا اور بڑے بھائی سنی دیول بالی ووڈ کے سپراسٹار ہیں لیکن والد اوربھائی کی طرح کی کامیابی ان کے حصے میں نہیں آئی، وہ گزشتہ 4 سال سے بے روزگارتھے، اس دوران ان کے ساتھ کیا بیتی وہ انہوں نے خود ہی ایک انٹرویو کے دوران بتائی۔بوبی دیول بے روزگاری کے 4 برسوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ناکامی کے 4 برسوں کے دوران وہ شراب کے عادی بن گئے تھے، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ان کا جسم ڈھلک گیا تھا لیکن اس دوران ان کی بیوی اور بچوں نے کسی بھی لمحے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ یہ بیوی اور بچے ہی تھے جنہوں نے انہیں مکمل تباہی سے بچایا، وہ ہر حال میں اپنے بچوں کے لیے ایک بہترین باپ بننا چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain