تازہ تر ین

گھر کے کو نے کونے کو قدرتی دھوپ سے روشن کرنے والے رو بو ٹ کا ئیا نے دھو م مچا دی

سان تیاگو(ویب ڈیسک) ہم چالاک انسان کےلیے لفظ کائیاں استعمال کرتے ہیں لیکن کائیا ایک روبوٹ کا نام ہے جو آپ کے گھر کے کونے کونے کو قدرتی دھوپ سے روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔خوبصورت روبوٹ کائیا کی پیداوار شروع ہوچکی ہے اور اس کی صورت ڈش انٹینا سے ملتی جلتی ہے۔ اسے جہاں بھی دھوپ ملتی ہے اس کا خاص ریفلیکٹر اسے گھر کے اندر مطلوبہ جگہ پر بھیجتا ہے اور گھر کا وہ حصہ سورج کی قدرتی روشنی میں روشن ہوجاتا ہے۔اس کا خاص نظام جانتا ہے کہ کس جگہ اندھیرا ہے اور کہاں کہاں روشنی ڈالنی ہے اور پورے دن سورج کے لحاظ سے خود کو تبدیل کرتے ہوئے روبوٹ گھر کے اندھیرے حصوں کو روشن کرتا رہتا ہے۔ روبوٹ کو عمارتوں، کارخانوں اور دفاتر میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain